لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔کسی کی وجہ سے یہاں نہیں آیا اور نہ ان کی وجہ سے جانے لگا،شامل حسین کا جواب۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 21 بالز پر 50 رنز مکمل کرنے والے شامل حسین کی اننگ ان کی ٹیم کے کام نہ آئی اور وہ کراچی کنگز سے ہار گئے ۔میچ کے بعد پریس کانفرنس میں شامل حسین نے اپنی سلیکشن اور تنقید کے حوالے سے بھی جوابات دیے اور کراچی سے شکست کی وجہ بھی بتائی۔
شامل نے کہا ہے کہ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شاندار آغاز کے بعد بھی کراچی کنگز سے ہارگئے،شامل جیسے نہ بچاسکے
ہاں یہ کہہ سکتے ہیں کہ مڈل اوورز کے اندر ہم تھوڑا سا اور بہتر کھیل سکتے تھے ضرور ،لیکن پھر وہ اوور آل ساری چیزیں آتی ہیں ،کیونکہ یہ نہیں کہ ہار گئے تو ایک بندے پہ آپ ڈال دیں۔ اگر آپ ہارتےہیں تو آپ ایز اے ٹیم ہی ہارتے ہیں۔جو پہلی بات ہے میں ایز پروفیشنل ایز کرکٹر میرا کام نہیں ہے کہ اگر کوئی میرے بارے میں اچھی بات کرے ،بری بات کرے۔ وہ ان کا اپنا خیال ہے ۔میں ان کا خیال چینج نہیں کر سکتا۔ میں یہ کر سکتا ہوں کہ میں اپنی محنت کروں ۔میں رنز کروں ،اگر رنز نہیں بھی ہوتے ہیں تو وہ مجھے پتہ ہے کہ میں نے محنت کے ساتھ بہتر کرنا ہے اور کریئر بہت لمبی چیز ہوتی ہے۔ ایک دو میچوں سے نہ کوئی پلیئر بنتا ہے۔نہ ختم ہوتا ہے۔
کسی کا خیال یا بات لے کے اپنی بیٹنگ نہیں چینج کر سکتا۔ نہ ہی میں ان کی وجہ سے آیا ہوں، نہ ہی میں ان کی وجہ سے باہر ہوں گا ،تو میرا کام ہے میں اپنے اوپر دھیان دوں۔ اپنی ٹیکنیک پر دھیان دوں اور آگے جا ئوں۔
