| | | | | | | |

پلان بن چکے،رول تیار،یہاں نہیں بتاسکتا ،عامر کا اعلان

 

 

نیویارک ،کرک اگین رپورٹ

پلان بن چکے،رول تیار،یہاں نہیں بتاسکتا ،عامر کا اعلان

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے پاکستان امریکا میچ سے قبل فاسٹ بائولر محمد عامر کی پریس کانفرنس سامنے آئی ہے۔کہتے ہیں کہ آئی سی سی ایونٹ کھیلنا اعزاز ہے۔پہلا تجربہ پاس ہے۔اگلے تجربات کے لیے تیار ہوں۔

ایک پریس کانفرنس میں لیفٹ ہینڈ پیسر نے کہا ہے کہ آج سینئر ہونے کے ناطے موجود ہوں لیکن سب کو ان کے پلانز کا علم ہے۔مجھے میرے رول کا علم ہے۔یہاں نہیں بتاسکتا ،کل سے علم ہو جائے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ونر محمد عامر نے کہا ہے کہ 4 برس بعد کھیلنا اچھا لگا،کچھ کرنا چاہتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں عامر نے کہا ہے کہ امریکہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتھ کرکٹ کی پروموشن اچھی بات ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *