لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔امریکا میں کھیلنے جاتا،اس کیلئے نہیں کھیلوں گا،شرجیل خان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ حیدر آباد کنگز مین کیلئے کھیلنے والے شرجیل خان نے اپنی فارم اور ٹیم کی شکست کے بعد کہا ہے کہ سکور اچھا تھا،جیتنا چاہئے تھا لیکن ملتان سلطانز نے ہرادیا۔ڈیو فیکٹر تھا،جس سے گیند بازوں کو مشکلات رہیں۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کے بعد حیدر آباد کنگز مین کیلئے کھیلنے والے شرجیل خان کہتے ہیں کہ 2021 سے پاکستانی ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سے صرف لیگز کھیل رہاہوں۔امریکا صرف ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے جاتا،میرا کوئی پروگرام امریکا کیلئے کھیلنے کا نہیں ہے اور نہ ہی وہاں رہنا ہے۔پاکستان کیلئے کھیلا،اسی کیلئے سوچتا ہوں۔
پی ایس ایل11،ملتان سلطانز کی بڑی جیت،ٹیبل پر پہلی پوزیشن،حیدرآباد کی ناکامی میں ہیٹ ٹرک
شرجیل خان نے 26 بالز پر 51 رنز بنائے۔اس میں انہوں نے ایک اوور میں 27 رنز بھی بنائے۔
