دبئی ،لاہور۔کرک اگین رپورٹ
چیمپئنز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کی بارش ،بڑے اعلانات،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کےانعامات کا اعلان کر دیا ہے۔ 2017 کے بعد پہلی بار آئی سی چیمپینز ٹرافی ہو رہی ہے۔ آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح کو 22 لاکھ ڈالر سے زائد انعامی رقم ملے گی۔
فاتح ٹیم کو اس کا مطلب یہ ہے کہ فاتح ٹیم کو 2.24 ملین امریکی ڈالر ملیں گے یعنی 22 لاکھ سے زائد. فائنل ہارنے والی ٹیم جس کو رن ارپ کہا جاتا ہے، اسے 12 لاکھ ڈالرز ملیں گے جبکہ سیمی فائنل ہارنے والی ہر ٹیم کو پانچ لاکھ 60ہزار ڈالرز سے نوازا جائے گا ۔یہ انعامات2017 کے آخری ایونٹ سے 53 فیصد زیادہ ہیں ۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں ہر میچ کا بھی شمار ہوتا ہے ۔ہر گروپ میچ جیتنے والی فاتح ٹیم کے لیے 34 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی قیمت ہوتی ہے۔ پانچویں یا چھٹے نمبر والی ٹیمیں تین لاکھ50 ہزار ڈالرز کمائیں گی ،جبکہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ایک لاکھ 40 ہزار ڈالر، پھر بھی ملیں گے ۔
اس کے علاوہ تمام 8ٹیموں کو آئی سی سی مینز چیمپینز ٹرافی 2025 میں حصہ لینے پر ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر، ویسے بھی ملنے ہیں ۔1996 کے بعد پاکستان میں ہونے والا پہلا یہ عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو 19 فروری سے پاکستان کے تین شہروں سمیت کراچی لاہور راولپنڈی کے ساتھ دبئی میں شروع ہوگا۔ اس سال ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں کی شرکت ہے۔ دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔