دبئی۔کرک اگین رپورٹ
فخر زمان کی جگہ متبادل پلیئر کی واپسی منظور ،آئی سی سی کا اعلان
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
انتیس سالہ امام، جنہوں نے 72 ون ڈے کھیلے ہیں، فخر کے انجری کی وجہ سے باہر ہونے کے بعد متبادل کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔
کھلاڑی کو باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے سے پہلے کسی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔
آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی وسیم خان (آئی سی سی جنرل منیجر – کرکٹ)، سارہ ایڈگر (آئی سی سی سینئر منیجر – ایونٹس)، عثمان واہلہ (پی سی بی کے ڈائریکٹر – انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز)، شان پولاک (آزاد نمائندہ) پر مشتمل ہے