آئی سی سی بورڈز میٹنگ،امریکا میں 20 ملین ڈالرز اضافی گئے،غصہ،گھبراہٹ،چیمپئنز ٹرافی پر کیا ہونے والا
دبئی،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی بورڈز میٹنگ،امریکا میں 20 ملین ڈالرز اضافی گئے،غصہ،گھبراہٹ،چیمپئنز ٹرافی پر کیا ہونے والا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی بورڈ میٹنگ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا ٹی 20 ورلڈکپ ہاٹ ایشو بن گیا ہے اور اس حوالہ سے اب نئے انکشافات ہوئے ہیں۔مالی بے ظابطگیوں کے ساتھ امریکا میں ایونٹ کے اضافی اخراجات کیلئے 20 ملین ڈالرز بجٹ سے بڑھ کر دیئے جانے کا ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔آئی سی سی بورڈز نے گلوبل باڈی سے جواب طلب کیا ہے۔بورڈ ڈائریکٹرزغصے میں ہیں اور بہت لوگ خطرے میں ہیں۔اس سے قبل آئی سی سی کے متعدد ڈائریکٹرز کے مستعفی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق امریکا میں ایونٹ کے اخراجات کیلئے 40 سے 50 ملین ڈالرز کی منظوری تھی لیکن عین موقع پر 20 ملین ڈالرز اضافی جاری کئے گئے،اس موقع پر آئی سی سی ڈائریکٹرز غصہ میں بھی آئے اور گبھرائے بھی لیکن ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے آئی سی سی نے جاری کردیئے۔پچز کی خرابی،ٹکٹوں کے فروخت نہ ہونے،ویسٹ انڈیز میں سٹینڈ خالی ہونے،بھارتی ٹائمنگ کی اہمیت،ویسٹ انڈین ٹائمنگ کے نظرانداز کئے جانے اور میچز کے اوقات بھارت کے مطابق رکھے جانے پرمالی خسارے کے اسباب بنائے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اس ہفتہ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی سی سی کے 3 روزہ اجلاس میں چیمپنئز ٹرافی شیڈول کی منظوری سمیت متعدد اہم ایشوز زیر بحث آئیں گے۔پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پی سی بی سی ای او فیصل نصیر کریں گے۔چیمپئنز ٹرافی بجٹ کی منظوری بھی ہوگی۔