دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی بورڈز میٹنگ ملتوی،نئی تاریخ سیٹ،وجہ جانیں،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی کا ہنگامہ اجلاس ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور بھارت کو ایک موقع اور دیا ہے کہ وہ اپنے معاملات کو تھوڑا بہتر کریں ۔
آئی سی سی اجلاس سے قبل جب سائیڈ لائن پر دونوں ممالک کی طرف سے فیڈ بیک دیکھا گیا تو دیکھا گیا کہ کوئی اتفاق نہیں ہے ۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بورڈ ممبران بھی ہائبرڈ ماڈل کے علاوہ کوئی چیز قبول کرنے کو تیار نہیں۔
چیمپئنز ٹرافی ،پی سی بی کا 3 ملکی کپ کی شرط بھی مسترد،فائنل فیصلہ لیک
۔ذمہ دار ذرائع نے خبر دی ہے کہ انٹرنیشنل کونسل کا اجلاس اب زوم میٹنگ کی صورت میں 7 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے یوں محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا دبئی جانا ایک لحاظ سے زیادہ فائدہ مند نہیں رہا لیکن ممکن ہے کہ وہ سائیڈ لائن پر کوئی ایسی چیز طے کر لیں جس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی پر حل نکلے۔
بھارت تین سال کا ہائیبرڈ ماڈل مارنے پر تیار نہیں ہے۔