| | | | |

آئی سی سی چیرمین اور چیف ایگزیکٹومنگل کے روز پاکستان آئیں گے

لاہور 28 مئی، 2023پی سی بی میڈیا ریلیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے چیرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس دو روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچنے والے ہیں ۔ یہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی ، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیرمین ہیں۔ آخری بار 2008ء میں آئی سی سی کےصدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اکتوبر 2004ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو ٹاپ آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔

میڈیا کے نمائندوں کے لیے یہ موقع ہوگا کہ وہ منگل تیس مئی کو صبح گیارہ بجکر پنتالیس منٹ پر آئی سی سی کے چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی قذافی اسٹیڈیم آمد کی کوریج کرسکیں گے۔

اس دورے کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے چیرمین اور چیف ایگزیکٹیو کی وڈیو کلپ فراہم کرے گا جسے میڈیا ایڈیٹوریل مقصد کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *