کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میگا تقریب نہیں ہوگی،ایسی تقریب کہ جس میں تمام کپتان شامل ہوسکیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے طور پر چند تقاریب سجائے گا۔یہ وہ نیوز ہے جو کرک اگین نے 22 جنوری کو تجزیاتی نیوز میں دی تھی،اس کی تصدیق آج 30 جنوری کو سینئر صحافی عبد الماجد بھٹی نے کی ہے۔اب تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ٹیموں کے شیڈول،کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شیڈول نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ 7 سے 8 فروری کو وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ لاہور،11 فروری کو صدر پاکستان کے ساتھ کراچی اور 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں کرکٹرز،آئی سی سی آفیشلز اور اہم شخصیات کے ساتھ تقاریب سجائے گا۔یہ سٹیڈیمز کے افتتاح سمیت چیمپئنز ٹرافی سے متعلق غیر سرکاری ہونگی ۔
چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب ،ٹی 20 ورلڈ کپ تقریب گول ہوچکی،اب بھی آئی سی سی ہاتھ جھاڑ سکتا
سب سے پہلے کرک اگین 22 جنوری نیوز دیکھیں۔
چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب ،ٹی 20 ورلڈ کپ تقریب گول ہوچکی،اب بھی آئی سی سی ہاتھ جھاڑ سکتا۔ائی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستان کے شہر کراچی میں 16 یا 17 فروری کو ہو سکتی ہے۔ انتہائی معتبر ویب سائٹ نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 16 یا 17 نومبر کو یہ تقریب سجانے کا اہتمام کر رہا ہے ،جس کا مطلب یہ ہے کہ ایونٹ کے اغاز سے کم سے کم دو روز قبل یہ تقریب ہوگی، جس میں کپتانوں کا گٹھ جوڑ ہوتا ہے اور ویسے تو اوور آل ٹیموں کا بھی گٹھ جوڑ ہوتا ہے لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم چونکہ پاکستان نہیں آرہی، تو ہو سکتا ہے کہ ٹیموں کے اجتماع کو مسترد کیا جائے ۔اب ایک اور مسئلہ پیدا ہو گیا ہے کہ کیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہو گی یا نہیں، نہ کرنے کی مثال موجود ہے اور اس کی دلیل بھی موجود ہے۔پہلے نہ کرنے کی مثال۔یہ اتفاق تھا یا پری پلاننگ ۔اس چیمپئنز ٹرافی کیلئے پہلے سے بیش بندی تھی ۔ آئی سی سی نے 2024 مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کپتانوں کے ایونٹ کا اہتمام نہیں کیا تھا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکہ نے کی تھی۔ متعدد ممالک میں وارم اپ میچز شیڈول تھے۔آئی سی سی نے اس کے بجائے لائٹنگ پروجیکشن شو کے ذریعے باضابطہ آغاز کرنے کا انتخاب کیا جس میں تمام 20 کپتانوں کو نیو یارک شہر میں راکفیلر سنٹر کی عمارت میں دکھایا گیا تھا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ 2024 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرح ٹیموں کے پاس چیمپئنز ٹرافی کی آمد کے وقت کے لحاظ سے دو دو وارم اپ میچ کھیلنے کا اختیار ہوگا۔دلیل یہ ہے کہ اب بھی وقت کم ہوگا اور وارم میچز کیلئے ٹیمیں دوسرے مقامات پر ہونگی۔کیا روہت شرما کو عین وقت پر روک کر رنگ میں بھنگ ڈالا جاسکتا ہے یا نہیں ۔کوئی بعید نہیں ہے کہ ایسا بھی ہوجائے۔یہ پی سی بی پر منحصر ہوگا کہ اسے کیسے دیکھتا ہے۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی طرح ہاتھ جھاڑ سکتا ہے اور سارا بوجھ پی سی بی پر آسکتا ہے اور پھر پی سی بی اپنے خرچ پر تقریب سجا بھی لے تو کون پابند ہوگا آئے یا نہ آئے۔
اب تازہ ترین اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ٹیموں کے شیڈول،کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شیڈول نہیں ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ 7 سے 8 فروری کو وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ لاہور،11 فروری کو صدر پاکستان کے ساتھ کراچی اور 16 فروری کو حضوری باغ لاہور میں کرکٹرز،آئی سی سی آفیشلز اور اہم شخصیات کے ساتھ تقاریب سجائے گا۔