دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ہنگامی بورڈ ورچوئل میٹنگ طلب کرلی ہے۔یہ میٹنگ بدھ کو ہونے والی ہے،اس روز 4 فروری کی تاریخ ہوگی،پاکستان کو ڈیڈلائن دینے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ میٹنگ کا ایجنڈا پی سی بی سے وضاحت طلب کرنا،اسے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دینا اور ممکنہ پابندیوں کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
