دبئی،کرک اگین رپورٹ۔ آئی سی سی کی ثالثی کی کوششیں کامیاب،چیمپئنز ٹرافی ڈیڈلاک ختم،اعلان،فارمولہ طے
آئی سی سی کی ثالثی کی کوششیں کامیاب۔چیمپئنز ٹرافی ڈیڈلاک ختم،اعلان کسی بھی وقت متوقع۔فارمولہ طے ہوگیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ یا فیوژن فارمولے پر ہوگی۔5 میچز دبئی اور 10 میچز پاکستان میں ہونگے۔بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی۔جواب میں پاکستان آئی سی سی کے اگلے ایونٹس میں 2027 تک لیگ میچز کیلئے بھارت نہیں جائے گا لیکن کسی بھی ناک آئوٹ میچ کیلئے جیسے سمی فائنل یا فائنل کا اختیار اس وقت کی حکومت کو دے گا،اگر اجازت ملی تو پاکستان بھارت جائے گا ورنہ نہیں جائے گا۔اس سے قبل پاکستان سیمی فائنل یا فائنل سمیت ہر بات کا تحریری معاہدہ چاہتا تھا لیکن بھارت نے ناک آئوٹ میچز کامعاہدہ کرنے سے انکار کیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ثالثی کا کام کرتے ہوئے یہ درمیانہ راستہ نکالا ہے،جس میں پاکستان فی الحال یہ کہہ سکے گا کہ وہ بھی بھارت نہیں جائے گا لیکن ناک آئوٹ میچزکیلئے اسے بہرحال ایک قدم پیچھے ہٹنا پڑا ہے۔پی سی بی کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید کو ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کے لیے دبئی میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے بارے میں اعلان اس ہفتے متوقع ہے کیونکہ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی پر نئی اپ ڈیٹ،کل 11 دسمبر کیلئے ایک اور شکنجہ،کچھ ہورہا یا خاموشی
ٓآئی سی سی ایڈمنسٹریٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا: “پاکستان نے نہ صرف آئی سی سی کے ساتھ میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں بلکہ ایونٹ میں شریک دیگر تمام ممالک کی طرح، اس نے بھی آئی سی سی کے ساتھ لازمی اراکین کی شرکت کے معاہدے (ایم پی اے) پر دستخط کیے ہیں۔ کسی رکن ملک کے آئی سی سی ایونٹ میں کھیلنے کے لیے ایم پی اے پر دستخط کرنے کے بعد ہی وہ آئی سی سی ایونٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ حاصل کرنے کا اہل ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول
گروپ اے میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ
گروپ بی میں انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا ،افغانستان
ایونٹ کا مکمل شیڈول دیکھیں تو پاکستان اور نیوزی لینڈ مہم کا آغاز کریں گے۔آسٹریلیا کا پہلا مقابلہ ہی انگلینڈ سے لاہور میں پڑے گا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مکمل شیڈول
فروری 19،نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان،کراچی
فروری 20،بنگلہ دیش بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری21،افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ،کراچی
فروری 22،آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری23،نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا،دبئی
فروری24،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش،راولپنڈی
فروری25،افغانستان بمقابلہ انگلینڈ،لاہور
فروری 26،آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ،راولپنڈی
فروری27۔بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ،لاہور
فروری28۔افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا،راولپنڈی
یکم مارچ،بھارت بمقابلہ پاکستان،دبئی
مارچ2،جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ،راولپنڈی
مارچ 5،سیمی فائنل
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو اس کا میچ پہلا سیمی فائنل دبئی میں ہوگا
مارچ 6،سیمی فائنل: گروپ اے کی نمبر 2 بمقابلہ گروپ گروپ بی کی نمبر ون،راولپنڈی،گروپ پوزیشن بدل سکتی ہے۔
مارچ9، فائنل: لاہور یا دبئی
بھارت کے انحصار پر
بھارت سیمی فائنل میں پہنچا تو گروپ پوزیشن نظر انداز کرکے اس کا سیمی دبئی میں شیڈول کیا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان میں ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں معمولی ردوبل ممکن ہے،جب تک آئی سی سی کی جانب سے آفیشل اعلان نہیں ہوجاتا،اس وقت تک مکمل حتمی کہنا قبل ازوقت ہوگا