دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی میٹنگ ختم،ایشین ممالک کی حیران کن سپورٹ،شیڈول جانیئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 16 دسمبر کی ورچوئل میٹنگ ختم ہوگئی ہے۔اجلاس میں سب کچھ طے پاگیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی وقت شیڈول اور ہائبرڈ سسٹم کا اعلان متوقع ہے۔الٹی گنتی شروع ہے۔رات گئے نیوز لیک یا بریک ہوسکتی ہے۔
ایسے میں پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے یہ کرکٹ بریکنگ نیوز شیئر کی ہے کہ تمام معاملات سیٹ ہوگئے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 شیڈول کا اعلان کل کرے گی،ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ سارا کریڈٹ ایشین کرکٹ بورڈز کو جاتا ہے،جنہوں نے پاکستان کو بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے اس کے ساتھ ہی اب آئی سی سی شیڈول لائیو کی ایسی ہیڈلائنز لگادی ہیں کہ جیسے کسی بھی وقت پریس ریلیز آجائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی پر یہ نورا کشتی،پھر تاریخ پر تاریخ ،ڈرامہ پکڑا گیا
آئی سی سی نے ابھی اعلان نہیں کیا ہے ۔بھارت کے میچز سرکاری طور پر کہاں منعقد ہوں گے۔ پی سی بی اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) دونوں ٹورنامنٹ کی میزبانی کے حوالے سے گرما گرم جنگ میں مصروف رہے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی سات سال بعد اپنی واپسی کے لیے تیار ہے اور پاکستان دفاعی چیمپئن ہے۔2017 میںاوول میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا پھر اہم اعلان