دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کا عبوری شیڈول تیار،تاریخیں سیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے اور اس میں 20 ٹیمیں شامل ہوں گی۔یہ میچ بھارت کے کم از کم پانچ اور سری لنکا کے دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ فائنل احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا، اس بات پر منحصر ہے کہ پاکستان کھیل رہا ہے۔
آئی سی سی ابھی بھی شیڈول کو حتمی شکل دے رہا ہے، ونڈو کی نشاندہی کی ہے اور شریک ممالک کو آگاہ کر دیا ہے۔
اس وقت 2026 کے مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 ٹیموں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارت، سری لنکا، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، ہالینڈ اور اٹلی، جنہوں نے پہلی بار کسی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ باقی پانچ ٹیموں میں سے دو افریقہ ریجنل کوالیفائر اور تین ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر سے آئیں گی۔
فارمیٹ ویسٹ انڈیز اور یو ایس اے میں 2024 مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسا ہی ہوگا، جہاں 20 ٹیموں کو5.5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر ایٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ جہاں ایک بار پھر8 ٹیموں کو چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ہر سپر ایٹ گروپ سے ٹاپ دو نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ بھارت بارباڈوس میں فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر موجودہ چیمپئن ہے۔ پورا ٹورنامنٹ 55 میچوں پر مشتمل تھا۔
