دبئی،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی نے اچانک کرکٹ قوانین بدل ڈالے،اگلے ماہ سے فوری اطلاق،ایک بڑا فیصلہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے قوانین کا فوری اطلاق کردیا،اگلے ماہ سے لاگو۔یہ اعلان آئی سی سی نے تمام رکن ممالک کو ارجنٹ میل کے ساتھ بھیجا ہے،جس میں اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔اس سے قبل یہ ورکنگ گروپ کے پاس تھا،اسے آئی سی سی اجلاس میں لانا تھا لیکن اچانک سب منظوری ہوگئی ہے۔
نئی پلیئنگ کنڈیشن ٹیسٹ کرکٹ میں جون اور وائٹ کرکٹ میں جولائی سے نافذ العمل ہونگی۔
اہم تبدیلیاں
ون ڈے کرکٹ میں ایک گیند کی واپسی
بائونڈری لائن کیچز
ڈی آر ایس شقوں میں تبدیلی
کنکشن تبدیلی رولز میں ترمیم
ون ڈے میں اب گیند کیسے استعمال ہوگی
ون ڈے کرکٹ میں دونوں اینڈ سے ایک میں اننگ میں 2 بالز پوتی ہیں،اب بھی 2 ہونگی لیکن اب ایک اوور سے 34 اوورز تک 2 بالز اور 35 ویں اوور سے ایک ہی بال استعمال ہوگی۔کوئی میچ 25 اوورز یا اس سے کم کا ہوا تو ایک ہی بال ہوگی۔
کنکشن میں 5 کھلاڑی تبدیل ہوسکتے
کنکشن کے قوانین میں بھی کچھ ترمیم کی گئی ہے۔ ٹیموں کو میچ شروع ہونے سے پہلے پانچ کنکشن متبادل کھلاڑیوں کے نام میچ ریفری کے پاس جمع کرانے ہوں گے۔ وہ وکٹ کیپر، ایک بلے باز، ایک سیون باؤلر، ایک اسپنر اور ایک آل راؤنڈرہوگا۔
باؤنڈری لائن کیچز اور ڈی آر ایس پروٹوکول میں تبدیلی کے اصول بعد میں بتائے جائیں گے۔
نئے قوانین کا اطلاق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل سے ہوگا۔11 جون سے لارڈز میں جنوبی افریقا بمقابلہ آسٹریلیا ہے۔ابتدائی طور پر مجوزہ تبدیلیوں کو ایک ورکنگ گروپ کو بھیجا جانا تھا لیکن اب یہ سامنے آیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو کمیٹی نے ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ورکنگ گروپ اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا انڈر 19 ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، 50 اوور یا ہائبرڈ فارمیٹس میں کھیلا جانا چاہیے۔ توقع ہے کہ یہ ورکنگ گروپ سنگاپور میں 17-20 جولائی کو ہونے والی سالانہ کانفرنس سے پہلے تشکیل دیا جائے گا۔