دبئی ۔کرک اگین رپورٹ
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ٹیم کا اعلان ،پاکستان کی 4 کھلاڑی شامل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
پاکستان کی ناقابل شکست ٹیم کے چار کھلاڑیوں کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی کوالیفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
منیبہ علی، فاطمہ ثناء، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال ہر ایک کو منتخب کیا گیا ہے، فاطمہ کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
ان کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑی اور بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کے دو دو کھلاڑی ایونٹ کے کمنٹیٹرز اینڈریو لیونارڈ، مرینا اقبال، کائنات امتیاز اور جوئل میننگ پر مشتمل پینل کے ذریعے منتخب کردہ لائن اپ میں شامل ہیں۔
ہیلی میتھیوز (ویسٹ انڈیز)
منیبہ علی (پاکستان)
شرمین اختر (بنگلہ دیش)
کیتھرین برائس (اسکاٹ لینڈ)
نگار سلطانہ (بنگلہ دیش)
فاطمہ ثناء (پاکستان) (کپتان)
چنیل ہنری (ویسٹ انڈیز)
عالیہ ایلین (ویسٹ انڈیز)
کیتھرین فریزر (اسکاٹ لینڈ)
نشرا سندھو (پاکستان)
سعدیہ اقبال (پاکستان)
ریزرو پلیئر:
رابعہ خان (بنگلہ دیش)