لاہور۔پی سی بی میڈیا ریلیز ۔چئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں تقریب ہوئی۔
خواتین کھلاڑی شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بن گئیں۔ شاہی استقبال۔ شاہی تواضع۔ دربانوں اور کینزاوں کے فرشی آداب ۔
پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی تمام ٹیمز اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
شاہی قلعہ کی تقریب میں میزبان پاکستان۔ بنگلہ دیش۔ ویسٹ انڈیز۔ آئرلینڈ۔ سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں ۔ کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف نے شرکت کی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تعارف کرایا گیا
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا تمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار
عالمگیری گیٹ پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ گروپ فوٹو بنایا گیا ۔نقوی نے کہا ہے کہ
پاکستان آنے والی تمام ٹیموں کا زندہ دلان لاہور میں خیرمقدم کرتے ہیں اور آپ سب ہمارے خصوصی مہمان ہیں۔
میچ ریفریز۔ ایمپائرز اور دیگر آفیشلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں و میچ آفیشلز کو شاہی قلعہ۔ بادشاہی مسجد۔ مزار اقبال اور حضوری باغ کی سیر کرائی گئی۔
غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بہت انجوائے کیا۔
ڈھولیچی گروپ کی شاندار پرفارمنس۔ سماں باندھ دیا۔ غیر ملکی پلئیرز بھی دھمال ڈالتی رہیں۔
دیوان خاص میں مغلیہ دور کے لباس میں ملبوس کینزاوں نے غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کیا اورفرشی آداب بجا لائیں ۔
بادشاہ سلامت کی آمد کے بعد کتھک رقص کا بہترین مظاہرہ ۔ غیر ملکی مہمان بہت محظوظ ہوئے۔ بھرپور داد دی ۔
بانسری کی مدھر دھنوں نے ویمنز پلیئرز پر سحر کر دیا۔
خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز کو دیوان عام۔ بارود خانہ۔ شیش محل کی بھی سیر کرائی گئی اورشاہی قلعہ کی تاریخ کے بارے آگاہ کیا گیا۔
غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کا شاہی قلعہ کی تاریخی حیثیت میں گہری دلچسپی کا اظہار۔
غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔غیر ملکی پلیئرز نے کہا ہے کہ
تاریخی مقامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔ لاہور سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔
امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد۔ چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی۔ ہیڈ آف ویمنز کرکٹ رافعہ حیدر۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی۔ ڈائریکٹر ایچ آر فیصل ملک اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔