گوہاٹی۔کولمبو۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 میں جمعہ کو جنوبی افریقا کا انگلینڈ کے خلاف 69 پر آئوٹ ہونا شاید بڑی بات ہو،انگلینڈ کو جواب میں 10 وکٹ کی جیت رقم کرنا بھی اعزاز ہو لیکن یہ سب نیا نہیں۔ایک روزہ کرکٹ میں پروٹیز کا یہ قلیل ترین سکور نہیں بلکہ تیسرا کم ترین سکور ہے۔اس سے بڑی بات چل پڑی ہے۔اتوار کے پاکستان بمقابلہ بھارت ویمنز میچ کی۔
ایشیا کپ 2025 کے بعد دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات گرم ہیں۔ایسے میں یہ میچ سر پر ہے۔بی سی سی آئی پہلے ہی اپنی خواتین کرکٹرز کو بدتہذیبی کا درس دے چکا ہے کہ ہاتھ نہیں ملانا،بات نہیں کرنی وغیرہ جو سپورٹس آف سپرٹ کے خلاف ہے لیکن وہ کہتے کہ کون سا قانون ہے۔
ایسے میں ایک اور گرم ہوا کا تھپڑ ہے۔کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کو پہلی بار پاکستان جیسی پریکٹس کا سامنا ہے،اس کا یونت ہے،وہ میزبان ہے لیکن پاکستان کی طرح اپنا میچ تیسرے ملک سری لنکا میں کھیلے گا اور یہی نہیں پاکستان گروپ میں شامل تمام ممالک بھارت کو چھوڑ کر پاکستان کیلئے سری لنکا جائیں گے۔
اپنے آپ کو برتر سمجھنے ہی نہیں،بلکہ کہلانے والے بھارت کو پہلی بار پاکستان کے سامنے برابری کا سامنا ہے۔تکلیف تو ہوگی۔
