وشاکا پٹنم۔کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ،بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں ناقابل یقین شکست۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈکپ 2025 کے ایک بڑے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے شکست دے دی۔
میزبان ٹیم ایک بال قبل251 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔رچاکوچ نے 94 رنزبنائے۔
جواب میں پروٹیز ویمنز ایک وقت 5 وکٹیں صرف 81 اور 6 وکٹ 141،حتیٰ کہ 7 ویں وکٹ 211 پر گنواچکی تھی لیکن پھر نیڈن ڈی کلرک کے ناقابل شکست 84 رنز نے ہدف 7 بالز قبل پورا کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔48.5 اوورز میں 7 وکٹ پر جیت ہوگئی۔
فتح کے بعد پروٹیز ویمزن نے خوب جشن منایا ۔بھارتی کھلاڑی اور کیمپ افسردہ تھا۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا ٹیم انگلینڈ کے خلاف 69 پر آئوٹ ہوکر 10 وکٹ کی شکست رقم کرواچکی تھی۔
