کولمبو،کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،ثنا میر کمنٹری کریں گی یا؟بارش،ریکارڈ۔کرآئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 میں پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کو دنیائے کرکٹ میں نمایاں ہیڈ لائنز مل گئی ہیں۔بھارت اس کوشش میں ہے کہ اس میچ میں کمنٹری کرنے والی پاکستانی سابق کپتان ثنا میر کو باہر بٹھایا جائے،تاحال ناکامی ہے لیکن آئی سی سی نے اگر ایسا کیا تو یہ گزشتہ ہفتے کے اس فیصلے سےیکسر الٹ ہوگا جس میں دبئی میں ایشیا کپ میچ میں میچ ریفری رچرڈ پائی کرافٹ کو پاکستان کے پرزور مطالبہ پر بھی تبدیل نہیں کیا گیا تھا۔
جیسا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے کرکٹ میدان میں سلمان علی آغا کی پاکستان الیون مسلسل بھارت سے ہاری ہے،ایسے میں پاکستان خواتین اور انڈین خواتین کا کرکٹ میچ کوئی زیادہ بڑھاوے والا نہیں ہے لیکن چونکہ پاک بھارت دشمنی اور گرم ماحول نے لاوا پکا دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ بھارت نے پاکستان کےخلاف ون ڈے فارمیٹ میں تمام 11 میچوں میں آرام سے بڑی جیت حاصل کی ہے۔ ورلڈ کپ میں یہ ریکارڈ 4-0 کا ہے۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں بھارت سری لنکا کو ہراکر کامیاب آغاز کرچکا ہےلیکن پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف ہی ہارا ہوا ہے،اس لئے یہ بھی کچھ زیادہ اوپر نہیں ہے۔
دونوں ممالک کی کھلاٖڑیوں میں ہینڈ شیک کا امکان نہیں ہے۔ایسے ہی 100 اوورز کے میچ میں آپس میں گرمجوشی کا تصور بھی نہیں۔یہ الگ بات ہے کہ سنجیدگی بہت زیادہ ہوگی۔آئی سی سی نے سیاسی معاملا پر بات کرنے سے روکا ہوا ہے۔پاکستان اور بھارتی کپتانوں کا روایتی بیان ہے کہ توجہ صرف کرکٹ پر ہوگی۔
کولمبو میں ہفتہ کو بھی تیز بارش تھی،جس سے آسٹریلیا اور سری لنکا کا میچ بارش کی نذر ہوا۔دونوں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔اتوار کو بھی بارش کی پیشگوئی ہے اور میچ میں تاخیر ہوسکتی ہے۔
