دبئی،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع،فارمولہ غائب،2 آپشنز میں سے ایک فائنل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کا دبئی میں اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔تمام ممبران وجوئل لائن پر ہیں ۔پی سی بی حکام دبئی میں ہیں۔کئی گھنٹوں کی محنت زیادہ رنگ نہیں لائی۔کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستان نے جو قابل عمل فارمولہ مانگا تھا،اس میں کم سے کم بھارت کے ایک میچ کی پاکستان میں کروانے یا بھارتی میچز کے دن ان کے آنے اور جانے کی باتیں شامل تھیں،سب پر اتفاق نہیں ہوا ہے۔
کرک اگین ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس کی ٹیبل اوپن ہے۔ہائبرڈ ماڈل نمبر ون آپشن ہے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی میزبانی میں کسی دوسرے ملک منتقلی کی دوسری آپشن ہے۔پاکستان نے جواب میں یہ شق رکھی ہے کہ آئی سی سی بورڈز اس پر آج ہی فیصلہ کریں کہ پاکستان بھی اگلے سال سے 2031 تک بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ،چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا،اس صورت میں کھیلے گا کہ اس کے میچز بھی ہائبرڈ ماڈل پر ہونگے۔امکان ہے کہ اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی یہ شرط منظور ہوگی لیکن اس اعلان کے ساتھ کہ آئی سی سی اسے باقاعدہ اجلاس میں لائے گا اور پھر حتمی فیصلہ کرے گا۔اس کے ساتھ ہی ہائبرڈ ماڈل منظور ہوگا لیکن پاکستان 48 گھنٹے کا وقت لے گا کہ حکومت پاکستان سے اجازت لے کر آگاہ کرے گا۔
انتہائی غیر متوقع نتائج
پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی دوسرے ملک منتقل ہوجائے
پاکستان کے بغیر چیمپئنز ٹرافی رکھی جائے
بھارت پاکستان کے میچز نہ رکھے جائیں
ان میں سے کوئی بھی فیصلہ نہایت مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں ۔اس کا امکان کم ہے۔
چیمپئنز ٹرافی،آئی سی سی اجلاس سے قبل بھارتی بورڈ کے نائب صدر کا اہم بیان،گلوبل باڈی ذرائع سے دھمکی
دوسری جانب پی سی بی کے نہایت قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے رکن ممالک کو ساتھ ملا کر بھارت کو ایک میچ کیلئے پاکستان لانے کی بھرپور کوشش کی ہے،وہاں سے ایک ہی جواب ہے کہ یہ پرپوزل بھارتی حکومت کی ٹیبل پر بھیج دی گئی ہے۔کوئی جواب نہیں ملا ہے۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں ہائنرڈ ماڈل کا فیصلہ ووٹنگ کے ساتھ ہورہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی ،محسن نقوی اجلاس سے قبل دبئی کیوں،کس سے ملاقاتیں