| | |

ڈربن کے کنگز میڈ میں افطار پارٹی،عمران خان کی تصاویر،فلسطینی جھنڈے،انوکھا آئیڈیا

ڈربن،کرک اگین رپورٹ

ڈربن کے کنگز میڈ میں افطار پارٹی،عمران خان کی تصاویر،فلسطینی جھنڈے،انوکھا آئیڈیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیںکہ جنوبی افریقا میں معروف کرکٹ گرائونڈ میںافطارپارٹی میں عمران خان کی تصاویر اور فلسطینی جھنڈوں کی بھرمار ہوگئی۔ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہے۔

ڈربن کے کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں گرینڈ افطار پروگرام  میں ہزاروں افراد شریک ہوئے
اوریہاں پاکستانی کمیونٹی نے حیران کن کام کیا۔ہزاروں پانی کی بوتلوں پرفری فلسطین اور فری عمران خان
کے اسٹکرز لگا دیئے ۔

افطار پارٹی میں عمران خان کی تصویر والی پانی کی بوتلیں سب کے ہاتھوں میں دکھائی دی ہیں اور یہ مناظر شاید کسی کو زیادہ اچھے نہ لگیں لیکن کرکٹ کمیونٹی کو اس پر فخر محسوس ہوا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *