| | | | | | | |

ہاہا،ہنسنا منع ہے،افتخار پر جرمانہ،بلا،ہیلمٹ پھینکنے والا بری ،غلامی یا

 

ہاہا،ہنسنا منع ہے،افتخار پر جرمانہ،بلا،ہیلمٹ پھینکنے والا بری ،غلامی یا

ملتان سلطانز کے افتخار احمد پر کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے میچ کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر ان کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

افتخار کو HBL PSL کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس میں لکھا گیا ہے۔ زبان، حرکات یا اشاروں کا استعمال جو توہین آمیز یا میچ کے دوران کسی بلے باز کے آؤٹ ہونے پر جارحانہ ردعمل کو جنم دے۔

افتخار کوجیسن رائے نے ایسا کیابولا کہ جواب پر منیجر پر برسے،وسیم اکرم کی تنقید

واقعہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب افتخار نے آؤٹ ہونے والے بلے باز کے لیے نامناسب زبان استعمال کی۔

چونکہ افتخار نے الزام کا اعتراف کیا اور میچ ریفری علی نقوی کی تجویز کردہ پابندیوں کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔

یہ الزام آن فیلڈ امپائرز راشد ریاض اور رچرڈ ایلنگ ورتھ نے لگایا تھا۔

پی ایس ایل 9،ہیلمٹ،بیٹ اور گلوز چل گئے،تکرار الگ،احمقانہ رن آئوٹ نےتو حد کردی

اسی واقعے میں آگے بڑھ کر افتخار پر اٹیک کرنے،گالیاں دینے والے جیسن رائے کو کچھ نہیں کہا گیا۔

یہی نہیں،اسی واقعہ پر باہر جاکر بلا۔ہیلمٹ اور کرکٹ کا دیگر سامان ڈالنے پر،ہتک  آمیز آوازیں نکالنے پر جیسن رائے کو کچھ نہیں کہا گیا۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *