کراچی،کرک اگین رپورٹ
افتخار کوجیسن رائے نے ایسا کیابولا کہ جواب پر منیجر پر برسے،وسیم اکرم کی تنقید۔پی ایس ایل 9 لیگ کے آخری میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ کوئٹہ نے 180 رنز دیکھ کر ہاتھ کھڑے کردیئے کہ ہم سے نہیں ہوگا،گزشتہ 4 میچزمیں ان کی بیٹنگ پرفارمنس خراب رہی ہے۔باقی ٹیمیں اوپر جارہی ہیں،یہ دن بدن نیچے جارہے ہیں۔دوسرا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ ہمیشہ ہی کرتے ہیں ،حالانکہ غلط پالیسی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بد ترین شکست،ملتان سلطانز شہنشاہ رہا،پی ایس ایل 9پلے آف شیڈول کنفرم
جیسن رائے کے حوالہ سے وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پرفارمنس ہے نہیں لیکن غصہ کچھ زیادہ ہی دکھاتے ہیں۔اس پر حفیظ نے کہا ہے کہ بیٹ ادھر،گلوز ادھر اور منہ ادھر،بولتے زیادہ ہیں۔میں ایسے لوگوں سے دور بیٹھتا ہوں۔
پی ایس ایل 9،ہیلمٹ،بیٹ اور گلوز چل گئے،تکرار الگ،احمقانہ رن آئوٹ نےتو حد کردی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش کھلاڑی جیسن رائے کو جب ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا تو میدان میں ان کا افتخار احمد کے ساتھ جھگڑا ہوا۔دونوں نے جملوں کا تبادلہ کیا،پھر جیسن رائے بیٹ اٹھائے افتخار کی جانب بڑھے تو درمیان میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان آگئے اور بیچ بچائو کروایا،اس کے بعد جیسن رائے بولتے باہر گئے۔
فیلڈ سے باہر نکلتے ہی انہوں نے پہلے ہیلمٹ فضا میں اچھالا،پھر بیٹ پھینکا،پویلین میں جاکر گلوز دے مارے،پیڈز اتار کر غصہ میں اپنے ٹیم منیجر سے بولتے پائے گئے،اتنا شور کیا کہ ملتان سلطانز کے کیمپ سے کچھ لوگ آکر درمیان میں کودے۔ادھر فیلڈ میں افتخار غصہ میں بولتے پائے گئے۔
پی ایس ایل 9 کے ٹاپ بیٹر اوربائولر کون،کوالیفائر میں پشاور کاعلاج کریں گے،رضوان کا اعلان