| | | | | | |

پی ایس ایل 9 کے ٹاپ بیٹر اوربائولر کون،کوالیفائر میں پشاور کاعلاج کریں گے،رضوان کا اعلان

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9 کے ٹاپ بیٹر اوربائولر کون،کوالیفائر میں پشاور کاعلاج کریں گے،رضوان کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میں کون بننے والا ہے ٹاپ سکورر اور کون ہوگا ٹاپ وکٹ ٹیکر۔اتفاق سے ٹاپ پوزیشنز پر موجود ہی ٹیموں سے یہ کھلاڑی بنیں گے۔

پی ایس ایل ٹیبل پر نمبر 2 پر موجود پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم 498 رنزبناکر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔1 سنچری اور 5 ہاف سنچریز ہیں۔محمد رضوان 366 رنزبناکر دوسرے نمبر پر ہیں اور وہ ٹاپ ون ملتان سلطانز کے کپتان بھی ہیں،وہ بابر اعظم کو یوں پیچھے چھوڑ سکتے ہیں کہ انہیں فائنل سمیت 2 میچز مل جائیں اور وہ اس میں کامیاب ہوں،بابر کی ٹیم اگرآج پلے آف ہاری تو اسے فائنل سمیت 3 میچزملیں گے،اس لئے بابر کے پاس ٹاپ کرنے کے چانسز ہیں۔

پی ایس ایل 9،ہیلمٹ،بیٹ اور گلوز چل گئے،تکرار الگ،احمقانہ رن آئوٹ نےتو حد کردی

بائولنگ میں ملتان سلطانز کا غلبہ ہے۔اسامہ میر 21 اورمحمد علی 17 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ان کی پوزیشن کو زیادہ خطرات نہیں ہیں۔پلے آف میں شامل ابرار احمد 15 وکٹوں کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔

فتح کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کل پلے آف کوالیفائر میں پشاور زلمی کے خلاف جب میدان میں تریں گے تو اپنی الیون سائیڈ پشاور کا علاج رکھ کر سامنے کریں گے،بھلے بیسٹ الیون سیٹ ہے لیکن ہم تبدیلیاں کرتے آرہے ہیں،کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *