برامپٹن،کرک اگین رپورٹ
ٹیسٹ ففٹی کے فوری بعد اگلے روز رضوان کی ٹی 20 ففٹی،کلاس اور کمال۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کمال اور کلاس۔سری لنکا میں ایک روز قبل ختم ہونے والے ٹیسٹ میں ناقابل شکست ہاف سنچری کے بعد میچ کے اگلے روز کینیڈا جیسے ملک میں جاکر محدود اوورز فارمیٹ میں ناقابل شکست ہاف سنچری بناڈالی۔
ٹیسٹ کے اگلے روز رضوان اور بابر مختلف ممالک میں ایکشن میں،عامرکی دھلائی،یارک شائر کو بڑاجرمانہ
اسے کہتے ہیں کلاس بھی اور کمال بھی۔گلوبل ٹی 20 لیگ میچ میں وینکور نائٹ نے برامپٹن وولوز کو 9 وکٹوں سے ہرادیا،فاتح ٹیم کی جانب سے فخرزمان نے 21 رنزبنائے لیکن 130 رنزکے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان نے 42 بالز پر 52 رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کا ہدف 18 ویں اوور میں مکمل کروادیا۔حسین طلعت کو ایک اوور ملا۔
اس سے قبل ناکام ٹیم 9 وکٹ پر 129 اسکور ہی بناسکی۔
ورلڈکپ 2023 کے 5 میچزشیڈول میں تبدیلی،پاکستان زیادہ متاثر،مزید سنسنی خیز تفصیلات