کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے سابق کوچ جیسن گلیسپی کا چیمپئنز ٹرافی پر اہم پیغام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کوچ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے جیسن گلیسپی نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر پاکستان کی عوام اور کرکٹ بورڈ کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بہت عرصے سے محروم چلا رہا تھا اور اس کے فینز نے بہت برداشت کیا اور صبر کیا ۔اب یہ ان کی خوشی کا دن ہے کہ آئی سی سی کا ایک بڑا ایونٹ پاکستان میں ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ اگر ٹیم بہتر انداز میں کھیلی تو اپنے اعزاز کا دفاع کر لے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی۔ میں نے اتنا ٹیلنٹڈ پلیئر اتنی کم عمری میں نہیں دیکھا۔