کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،شکست اور ٹرافی ڈرامہ پر عمران خان اور کپیل دیو کے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیانات آگئے،کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ 2025 ختم ہوگیا۔فاتح بھارتی ٹیم کا ذکر کم ہے اور تنازع کا چیپٹر بھی بڑھتا جارہا ہے۔پاکستان کے اس واضح موقف کہ بھارت نے کرکٹ کی تذلیل کی،اب اس کے جواب میں بھارت سے بھی یہی جوابی الزامات لگنے ہیں کہ پاکستان سے تذلیل کی گئی کہ جواب درجواب ہے اور کچھ نہیں۔
ایشیا کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اپنے ملک پہنچ چکی ہے لیکن کمال یہ ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی بھارت نہیں گئی بلکہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے آفس میں ہے۔
سابق بھارتی کپتان کپیل دیو نے اپنے بورڈ اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا ہے کہ جب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ ہوچکا تھا تو پھر ہاتھ نہ ملانا اچھی بات نہ تھی،کیونکہ اب یہ سلسلہ ہے تو اسے درست انداز میں ہی کھیلیں۔ایسی ہیڈلائنز بہتر نہیں ہیں اور پاکستان سے مسائل کا حل بات چیت میں ہے ۔پاکستان ہمسایہ ملک ہے اور ہمسایہ تو اسے رہنا ہی ہے تو پھر ایسی باتوں کا کیا فائدہ ہے۔
بریکنگ نیوز،پاکستان نے آئی سی سی سے بھارت کی 9 شکایات کردیں،ایک بڑا مطالبہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا ایشیا کپ میں بھارت سے شکست پر بڑا رد عمل آیا ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی بجائے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چلانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک یہ سسٹم ہے،سب ایسے ہی ناکامی کے ساتھ چلے گا۔
