۔لاہور۔کرک اگین رپورٹبابر اعظم کو عمران خان والی نصیحت کردی،انضمام الحق کی رمیز کے ساتھ مزید دلچسپ باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔پشاور زلمی کے کیمپ میں موجود انضمام الحق نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں حسن ہی فینزکی وجہ سے ہے اور لاہور لاہور ہے۔بابر اعظم کی فارم کے حوالہ سے انہوں نے کہا ہے کہ میں انہیں عمران خان والی نصیحت کرتا ہوں۔کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔کوچنگ یا بطور سرپرست باہر بیٹھ کر دیکھنا مشکل اور کھیلنا آسان ہوتا ہے۔لاہورقلندرز کے خلاف میچ میں پچ خراب نہیں تھی،بلکہ ہمارے کھلاڑیوں نے جلد وکٹ لے کر کام آسان کیا ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میچ میں لاہور قلندرز کی اننگ کے بعد اور پشاور زلمی اننگ سے قبل وقفہ میں وہ رمیز راجہ سے بات کررہے تھے۔انضمام الحق نے کہا ہے کہ سٹیڈیم بہتر ہوا۔دیکھنا اچھا لگا،اپنا نام دیکھ کر لگتا ہے کہ کچھ خاص کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم سال سے سکور کررہا ہے تو سب اس سے یہی توقع کرتے۔بڑے پلیئر کے کیریئر میں ایسا وقت آتا ہے۔اس سے وہ نکل جائے گا،میں اسے وہی بات کروں گا کہ جو عمران خان ایسے موقع پر آئوٹ آف فارم پلیئرز سے کیا کرتے تھے کہ اپنی بنیادی سکلز پر لوٹ جائو۔یہ سٹرائیک ریٹ وغیرہ بھول جائو۔وہ ٹھیک ہوجائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کہتے ہیں کہ ٹی کرکٹ نام ہی فینز کا ہے۔ان کے بغیر کیسی کرکٹ۔آخر میں جب رمیز راجہ نے کہا کہ میں پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں تو اس پر انضمام بولے کہ اگر آپ یہ بول رہے ہیں تو پھر واقعی ہمارے حالات خراب ہونگے۔
ایچ بی ایک پی ایس ایل کے 14 ویں میچ میں لاہور قنلدرزپشاور زلمی کے خلاف 129 رنزپر آئوٹ ہوگئی،جواب میں زلمی کی 2 وکٹیں 7 پر گرچکی تھیں۔