لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،رمیز راجہ اور ثقلین مشتاق کا رد عمل آگیا،پلے آف میچ خطرے میں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ اور سابق ہیڈ کوچ لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق نے لاہور میں جاری پولیس گردی اور سیاسی دنگل کے حوالہ سے بول پڑے۔ایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 8 کے ہوتے ہوئے پاکستان میں جاری آج کی لیگ پر دل افسردہ ہے۔لاہور کے دن بھر کے حالات سے ذہن مائوف ہوچکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے فیصلوں سے ملک کا اچھا امیج نہیں جاتا۔پی ایس ایل کے ہوتے ہوئے ہم دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔
سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ اب تو ملکی حالات تباہ ہیں ۔لوگ ہم سے سوال کرتے،ہم جواب بھی نہیں دے پاتے۔اب تو ہم سے آٹا اور چینی کے بھی سوالات ہونے لگے ہیں۔
دونوں سابق کرکٹرز پی ایس ایل 8 کے پہلے پلے آف کے حوالہ سے ایک شو میں شریک تھے۔یہاں رمیز راجہ نے پی سی بی کو ہدف تنقید بنایا ہے کہ افغانستان سیریز کےلئے کھلاڑیوں کا اعلان فائنل کے وقت کیا جاتا۔باقی پلیئرز بھی جوش سے فائنل تک کھیلتے۔پہلے اعلان کرکے غلط فیصلہ ہوا۔
لاہور میں پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق کرکٹ کپتان عمران خان کی گرفتاری کے لئے دن بھر میڈیا پر پاکستان کا عجب امیج چلتا رہاہے۔
رمیز راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ جتنے شیل چلائےگئے ہیں اور جتنے ٹیئرگیس مارے گئے ہیں۔لاہور میں کیا حال ہوگا،اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو کل کامیچ ممکن شاید نہ ہوسکے اور حالات خراب ہوجائیں گے۔ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ ایسی حرکات سے اجتناب ہونا چاہئے۔