| |

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کا آخری میچ،کیویز کو کلین سوئپ کردیا

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کا آخری میچ،کیویز کو کلین سوئپ کردیا۔لائیو کرکٹ سے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کو نیوزی لینڈ میں وائٹ واش،3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزک سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔آک لینڈ میں آج کھیلے گئے آخری میچ میں بلیک کیپس کو  ڈک ورتھ پر 27 رنزکی شکست ہوگئی ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ 10 اوورز فی اننگ تک محدود کیا گیا۔بلیک کیپس نے پہلے بائولنگ کی اور آسٹریلیا نے 4 وکٹ پر 118 اسکور کئے۔ڈک ورتھ پر کیویز کو جیت کیلئے 126 رنزکا ہدف ملا۔ٹیم 3 وکٹ پر 98 اسکور ہی بناسکی۔

یہ آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آخری میچ تھا۔یوں اس نے جون میں ہونے والے میگا ایونٹ  سے قبل اپنی آخری پاور شو کردی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *