کیپ ٹائون،کرک اگین رپورٹ۔مایوسی،شکست خوردگی اور تھکاوٹ میں سلمان علی آغا کے ایک سوال پر قہقہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا جب پریس کانفرنس کرنے کیپ ٹاؤن میں آئے تو ان کا چہرہ افسردگی، بےچارگی اور شکست خوردگی کی ایک نمایاں تصویر لیے ہوئے تھا ۔پریس کانفرنس کے آغاز میں مختلف پوز کے ساتھ انہوں نے اپنی فرسٹریشن ،پریشانی اور ٹینشن شو کی ۔چھپانے کی کوئی کوشش نہیں کی ،لیکن مختصر ترین پریس کانفرنس کے درمیان ایک سوال کے جواب میں انہوں نے ایسی بات کی کہ اس سے قہقہے بکھر گئے اور وہ خود بھی مسکرا پڑے۔
صائم ایوب ویسٹ انڈیز سیریز سے بھی باہر،چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں،نیوز آگئی
سب سے پہلے تو انہوں نے یہ کہا کہ آج کا دن بہت برا گزرا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے اچھی بیٹنگ کی اور پہلا دن ان کے نام رہا ہمیں وکٹ نہیں ملی۔ ہمیں اس پر مایوسی ہے لیکن ہم مایوس نہیں نہیں، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ اسی چیز کا نام ہے۔ ایک دن ایک سیشن اچھا ،دوسرا سیشن کسی اور کا ۔ہم ابھی بھی پر امید ہیں کہ کھیل کے دوسرے روز ہم جنوبی افریقہ کو کم سے کم سکور پر آؤٹ کریں گے اور اگر وہ آؤٹ ہو گئے تو پاکستان کی بیٹنگ لائن اگر اچھی چلی تو ہم بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔
اووووو،تجربہ کار سیمرز باہرنکالنے پر پاکستانی کھلاڑی بھی چیخ اٹھے،2 سنچریز
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کا زخمی ہونا بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ حالی عرصے کے بہترین پرفارمر تھے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے جاندار پرفارمنس دی، جسے دوسرے لڑکوں کو بھی بڑا فائدہ ہوا اور ان انہوں نے بھی اس سے مدد لی ،لیکن اب چونکہ وہ زخمی ہوگئے۔ہم امید کرتے ہیں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمارے ساتھ ہوں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی پچز مختلف ہیں اور ان پچز پر ہم مختلف کمبینیشن کے ساتھ جانے کا سوچ رہے تھے کہ اسپنرز زیادہ ہوں لیکن جوہانسبرگ، کیپ ٹاؤن اور سنچورین جیسی میدانوں میں کچھ بھی نہیں ہے سپنرز کے لیے تو اس کر کے اس ٹیم کے ساتھ ہم آئے ۔
صائم ایوب برے انداز میں زخمی،کھلاڑی اٹھاکر لے گئے،ہسپتال منتقلی،پروٹیز فینز افسردہ
اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ ایسی پچز پر سپن کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں اور آپ بھی جانتے ہیں ،جنوبی افریقہ میں بہت زیادہ ٹرن نہیں ہوتا لیکن اگر سرفس اچھا ہو ۔آب و ہوا اچھی ہو ۔تھوڑی مدد ہو اور ہوا حق میں ہو تو میں ٹرن کر سکتا ہوں ۔اس پر خوب قہقہے لگے اور وہ خود بھی ہنس پڑے۔ مطلب یہ تھا کہ سلمان علی آغا یہ کہنا چاہ رہے تھے کہ دوسری مدد ساتھ ہو تو وہ ٹرن کریں گے لیکن خاص یہ بھی کہہ رہے تھے میں ٹرن کر سکتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس میچ میں کم بیک کرے گی۔