کراچی،کرک اگین رپورٹ
کراچی کنگز جھٹکے میں،13 پلیئرزکو فوڈ پوائزنگ،آج کوئٹہ سے میچ ہوسکے گا یا نہیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ فوڈ پاوئزنگ کی وجہ سے کراچی کنگز کے 13 کھلاڑی پیٹ پکڑے واش رومز کا چکر لگاتے رہے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اتفاق سے کراچی کنگز کا مقابلہ آج ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہے۔
اطلاعات کے مطابق تبریز شمسی،ڈینینل سیمز اور پلوئے آج کے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اکثریتی پلیئرز کو کراچی کے کھانے لڑگئے ہیں اور پلیئرز کے پیٹ خراب ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پیٹ خراب ہے۔ڈائیریا ہوگیا ہے۔اب سوال یہ ہے کیا 13 ممکنہ پلیئرز ملیں گے۔
کراچی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ میچ کیلئےئ 13 کھلاڑی کسی نہ کسی انداز میں پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی بھی اسپتال میں ہیں جبکہ تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے۔ٹیم ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی کنگز کے 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ڈرپ لگوائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے ہوٹل میں ہی کھانا کھایا جس کے بعد یہ صورتحال پیش آئی۔
دونوں ٹیمیں بسوں کے ذریعہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پنچ چکی ہیں۔کراچی کنگز میں 9 کھلاڑی مقامی ہونگے۔