| | | | | |

ملتان میں بابر کو چٹکی،رضوان کے جڑے ہاتھ،بابر اعظم اپنے 4 پلیئرزکےنام بھول گئے

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے

ملتان میں بابر کو چٹکی،رضوان کے جڑے ہاتھ،بابر اعظم اپنے 4 پلیئرزکےنام بھول گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہنسی مذاق میں بابر اعظم اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے نام بھول گئے ہیں۔ٹاس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں کپتانوں کا ہنسی مذاق ہوا۔ایک وقت پر بابر اعظم نے رضوان کو ڈانٹ پلائی۔اس پر بابر نے ہاتھ جوڑے۔پھر دونوں مذاق کرتے آگے بڑھے تو رضوان جنہوں نے بابر کی کمر میں ہاتھ ڈالا ہوا تھا،زور سے ان کی پسلی پر چٹکی کاٹی یا ان کو گدگدیا۔بابر کو زور کاجھٹکا لگا۔

ٹاس ہوا تو کمنٹیٹر نے پوچھا کہ بابر اعظم میچ میں کتنی تبدیلیاں کی ہیں تو بابر نے جواب میں کہا ہے کہ ہم نے 4 تبدیلیاں کی ہیں لیکن مجھے ان کے نام یاد نہیں ہیں،اب کپتان ایسا کہ اسے اپنے 4 تبدیل شدہ کھلاڑیوں کے نام ہی معلوم نہ ہوں تو کیسا اثر جائے گا۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی ہے اور اب تک اس کے 2 کھلاڑی 73 پر پویلین لوٹ چکے تھے،بابر اعظم کو 31 کے انفرادی اسکور پر اسامہ میر نے کلین بولڈ کردیا۔زلمی الیون میں آج شامل ہونے والے 4 پلیئرز میں حسیب اللہ،نوین الحق،پال والٹر اورعارف یعقوب شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *