رانچی،کرک اگین رپورٹ
ورلڈٹی 20 کپ کے دنوں میں جنوبی افریقا کا آج بھارت میں دوسرا ون ڈے،اہمیت کیسی۔بھارت میں آج جنوبی افریقا ٹیم دوسرا ایک روزہ میچ کھیل رہی ہے۔ورلڈٹی 20 کےدنوں میں اس کی ایک روزہ سیریز کا شیڈول سمجھیں،بھارت کی اصل ٹیم کی عدم دستیابی جان لیں،ساتھ میں پروٹیز کے لئے سیریز کی اہمیت اتنی ہی زیادہ ہے جتنی بھارت کے لئے غیر اہم ہونا۔
سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا جیت گیا تھا۔ورلڈکپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل کے لئے پروٹیز کا آج سمیت اگلا میچ جیتنا بھی ضروری ہے۔اس کے بعد اس کے 8 میچز ہونگے۔اگر وہ باقی ماندہ 2 میچز جیت جائے تو 79 پوائنٹس تک جائے گا،۔پھر 8میں سے 3 میچز آسٹریلیا کے خلاف وہ کھیلنے سے انکار کرچکا ہے۔باقی 5 میچزکے 50 پوائنٹس بنتے ہیں۔یوں وہتمام جیتے تو کہیں جاکر 129 پوائنٹس پر مہم مکمل ہوگی۔یہ بھی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی کہ وہ ٹاپ 8 ٹیموں میں شامل ہوکر 2023 ورلڈکپ کی ٹکٹ پالے گا۔
جنوبی افریقا کے ابھی بھی 59 پوائنٹس ہوئے ہیں،اسے ویسٹ انڈیز کے 88 پوائنٹس سے آگے نکلنے کے لئے طویل سفر کرنا ہے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچز دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔