| | |

لڑائی کی خبروں میں شاہین شاہ کا بابر اعظم کے حوالہ سے واضح موقف آگیا

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ

لڑائی کی خبروں میں شاہین شاہ کا بابر اعظم کے حوالہ سے واضح موقف آگیا۔شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کے درمیان لڑائی کی خبریں(کرک اگین نہیں )چلانے والوں کے لئے پاکستانی پیسر کا سوئنگ یارکر۔ایک پیغام بھی دے دیا ہے۔

لیفٹ ہینڈ پیسر کی شادی آج شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے ہورہی ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان کل دبئی گئے تھے لیکن ان کی آج شادی میں شرکت متوقع ہے۔

جمعہ کو گزرے 4 روز ہوئے ہیں۔ان ایام میں متعدد پلیٹ فارم سے یہ خبریں چلی ہیں کہ سری لنکا سے شکست اور ایشیا کپ فائنل سےاخراج کے بعد  ڈریسنگ روم میں بابر اور شاہین کی لڑائی ہوگئی،بعد میں کچھ مقامات سے شاہین شاہ کے کپتان ،پھر نائب کپتان بنائے جانے  کی نیوز بھی آئی ہیں۔

گزشتہ رات اسلام آباد میں مہندی تقریب میں شامل پاکستانی پیسر نے اب سے تھوڑی دہر قبل سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹرْایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے،جس میں وہ کپتان بابر اعظم کے ساتھ شطرنج کھیل رہے ہیں۔

شاہین نے ایک ہی لفظ لکھا ہے اور اسی میں سب کچھ کلیئر ہے۔انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا ہے کہ فیملی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *