| | |

روزے کی حالت میں قومی کرکٹرز کا فوج کے ساتھ کیمپ شروع،روحانی تربیت بھی ملے گی

لاہور،کرک اگین رپورٹ

روزے کی حالت میں قومی کرکٹرز کا فوج کے ساتھ کیمپ شروع،روحانی تربیت بھی ملے گی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یی ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا رمضان المبارک میں ٹریننگ کیمپ شروع ہوگیا ہے۔بابر اعظم سمیت متعدد پلیئرز عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب ہیں،وہاں سے واپسی پر کیمپ جوائن کریں گے لیکن باقی پلیئرز نے کاکول میں رپورٹ کردی ہے۔

پاکستان کے قومی کرکٹرز فوجی انسٹرکٹرزکی زیرنگرانی جسمانی،اعصابی اور روحانی تربیت کریں گے۔رمضان المبارک جیسے ماہ میں روزے کے ساتھ جب  پلیئرز رسے کھینچیں گے اور مزید جسمانی  ورزش کریں گے تو فٹنس لیول بہتر ہوگا اور شاید پاک فوج کے ساتھ ان آنے والے ایام میں ان کی شاندار روحانی تربیت ہوگی۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم اسی وجہ سے دنیائے کرکٹ کو مسخر کرے گی اور ٹی 20 ورلڈکپ سمیت تمام ایونٹس کے پہاڑ سر کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *