موہالی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان،انگلینڈ سیریز کے آغاز کے دن بلکہ اس کے میچ کے شروع ہونے سے صرف 60 منٹ قبل ایشیا میں ایک اور بڑی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔آج موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کی بڑی ٹیمیں 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔یہ سیریز اور اس کی شیڈولنگ اپنی جگہ اس لئے بھی حیران کن ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 25 روز کی دوری پر ہے،ایسے میں میزبان ملک اپنی کنڈیشنز پر پریکٹس کرنے کی بجائے اس کے الٹ کنڈیشنز اور وکٹوں پر میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے پہنچی ہوئی ہے۔
جیسا بی ہے،ایسا ہی ہورہا ہے۔آسٹریلیا نے گزشتہ سال کے ورلڈ ٹی 20 سے اب تک 29 میچزکھیل رکھے ہیں۔بھارت اس کے مقابل 29 میچز کھیل چکا ہے،اس کا ریکارڈ بھی اچھا ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف تشویشناک۔اس لئے کہ کینگروز نے اپنے آخری 3 ٹی 20 میچز بھارت میں جیت رکھے ہیں۔ایک کام اور ہے،ویرات کوہلی جنہوں نے ایشیا ٹی 20 کپ میں سنچری سمیت اپنی فارم بحال کی ہے ،وہ آسٹریلیا کے لئے ایک ایسے اپوزیشن کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ ان کے خلاف اسکور بٹورے ہیں۔کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف 718 اسکور بنائے ہیں جو کسی بھی آسٹریلین ٹیم کے خلاف کھیلنے والے کھلاڑی سے زیادہ ہیں۔
دونوں ٹیمیں دسمبر 2020 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف ایکشن میں ہونگی۔بھارت نے وہ سیریز جیتی تھی لیکن آسٹریلیا نے اس سے قبل بھارت میں جاکر بھارت کو شکست دی تھی۔یہ بات فروری 2019 کی ہے جوخاصی پرانی ہوچکی ہے۔آسٹریلیا ٹم ڈیوڈ کو ڈیبیو کرواسکتا ہے۔بھارت کے لئے ول پانت نیا کھلاڑی موجود ہے۔
پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز،پہلا میچ آج،کون کھیلے گا،کون جیتے گا
میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ٹاس کی فاتح پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے گی۔آسٹریلیا کے لئے جیتنا آسان نہیں لیکن بھارت کو زیر کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔