نئی دہلی ،کرک اگین رپورٹ
بھارت نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لئے ابھی سے 20 کھلاڑی منتخب کرلئے ہیں۔شارٹلزٹ کئے گئے یہ پلیئرز پورا سال ون ڈے کرکٹ کھیلیں گے،تاکہ سال کے آخر میں بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں ایک اچھی طاقت بنے۔یہ فیصلہ آج ایک اہم اجلاس میں کیا گیا ۔
میٹنگ میں راہول ڈریوڈ، کپتان روہت شرما، چیف سلیکٹر چیتن شرما اور این سی اے کے سربراہ وی وی ایس لکشمن موجود تھے، جن میں سے سبھی نے ممبئی کے ایک مقامی ہوٹل میں تقریباً چار گھنٹے تک بحث کی اور دو طرفہ اور بین الاقوامی کرکٹ کو ترجیح دینے سمیت اہم فیصلوں پر پہنچے۔ بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔