ممبئی،جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ
بھارت جنوبی افریقا میں قربتیں،اچانک 4 ٹی 20 میچزکی سیریز طے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت اور جنوبی افریقا میں قربتیں۔بھارت کے سخت ہوم شیڈول اور غیر ملکی دوروں کے دوران اس سال نومبر میں دورہ جنوبی افریقا شیڈول کردیا گیا۔بھارتی ٹیم نومبر میں جنوبی افریقا میں 4 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلے گی۔
یہ میچز 8 نومبر کو کنگز میڈ،10 نومبر کو سینٹ جارج پارک،13 نومبر کو سپر سپورٹ پارک اور 15 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونگے۔
بھارت نے اس سے قبل ہوم میدانوں میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے اور نومبر کے وسط سے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔ایسے میں یہ غیر معمولی سیریز رکھی گئی ہے۔