لندن،کرک اگین رپورٹ
بھارت انگلینڈ سیریز قومی سیکنڈل بننے کا خطرہ،برطانوی وزرا حرکت میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کے خلاف انگلینڈ کی آنے والی ٹیسٹ سیریز قومی سکینڈل بننے جارہی ہے،وزرا نے خدشہ کا اظہار کرکے حکومت کو فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا،خط بھی لکھا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کا دورہ بھارت سر پر ہے،15 روز بعد 25 جنوری سے 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز حیدرآباد دکن سے شروع ہونی ہے لیکن تاحال انگلینڈ اپنی عوام کیلئے بلیک آئوٹ ہے۔کرکٹ کے لاکھوں مداح لائیو کرکٹ دیکھنے سے محروم ہونے کے خدشہ میں ہیں۔
کرکٹ کے ساتھ ایک بہت بدتر صورتحال پیدا ہو رہی ہے، خبردار کیا گیا ہے کہ کہ اگر ٹیسٹ سیریز برطانوی ٹی وی پر نہیں دکھائی گئی تو یہ ایک قومی سکینڈل ہو گا۔ثقافت کے سکریٹری لوسی فریزر کو لکھے گئے خط میں، ایم پی نے کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ تاحال اندھیرے ہیں۔
انگلینڈ میں کرکٹ فینزکیلئے سیاہ بادل،بھارت سے لائیو ٹیسٹ سیریز خطرے میں
حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ ایک قومی اسکینڈل سے بچنے کے لیے براڈکاسٹرز بشمول بی بی سی اور چینل 4 کو راؤنڈ دی ٹیبل پر لائے ۔ لاکھوں کرکٹ شائقین محروم ہوسکتے ہیں۔
برطانیہ میں مسئلہ براڈ کاسٹرز کی بولی اور میزبان بھارتی بورڈ،اس کے براڈ کاسٹرز میں الجھا ہے۔بھارت والے رقم زیادہ طلب کررہے ہیں اور انگلینڈ کے نشریاتی ادارے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔اب حکومتی وزرا متحرک ہیں کہ کسی طرح سب کو بٹھا کر کوئی حل نکالا جائے۔
ٹیسٹ کرکٹ کوبچانے کیلئے بڑی تبدیلی آئی سی سی ایجنڈے میں،کیا ہونے جارہا