دبئی،کرک اگین رپورٹ۔بھارت نے آسٹریلیا کو ناک آئوٹ کردیا،چیمپئنز ٹرافی فائنل بھی پاکستان سے باہر کردیا۔چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں منگل کو دبئی میں بھارت نے آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے ہراکر باہر کیا،فائنل کی ٹکٹ کنفرم کی،یوں پاکستان اب صرف دوسرے سیمی فائنل کا میزبان رہ گیا۔9 مارچ کا فائنل بھی اب دبئی میں ہوگا۔آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپنی اننگ کے آخری 10 اوورز میں میچ ہارگئی،رہی سہی کسر ناقص فیلڈنگ نے پوری کر دی۔
دبئی میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ ان فیصلوں کا تسلسل تھا ،جیسے پاکستان اور بنگلہ دیش نے گروپ میچز میں ٹاس جیت کے پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔ آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا۔ نئے کھلاڑی جو ابھی داخلی کیے گئے ہوتے کوپر کونولی وہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد شامی نے آؤٹ کیا لیکن اس کے بعد ٹریورمس ہیڈ اور سٹیون سمتھ نے سکور آگے بڑھایا ۔بھارت کو انتہائی ڈینجرس اور خطرے کی علامت ٹریوس ہیڈ کی بڑی کامیابی 54 کے سکور پر ملی، جب وہ 39 رنز بنا کر چکرورتی ورن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ان کا کیچ شبمن گل نے پکڑا۔ آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ۔ مارنس لیبوشین بیٹنگ کرنے آئے اور سکور کو 110 تک ہی لے گئے تھے کہ لبوشین 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ان کی وکٹ جدیجا نے حاصل کی۔ بھارت کو چوتھی کامیابی بھی جلد مل گئی۔ 144 کے سکور پر جوش انگلس آؤٹ ہوئے ۔وہ 11 رنز بنا سکے لیکن اس کے بعد ایلکس کیری نےسکور آگے بڑھایا اور سٹیون سمتھ کے ساتھ اسکور کو 198 تک لے گئے ۔اننگ کے 13 سے زائد اوورز باقی تھے۔سیٹ بیٹرز کے ساتھ 6 وکٹیں تھیں۔یہاں سٹیون سمتھ نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلی ۔شامی کی فل ٹاس گیند کو کراس کھیلنا چاہتے تھے ۔فل ٹاس گیند سے انکے سٹمپ اڑگئے۔ انہوں نے 73 رنز بنائے۔ 96 بالیں کھیلیں ۔میکسویل آگئے ۔چھکا لگاگئے اوراگلی گیند پر پٹیل کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ یہ ان کا غیر ذمہ دارانہ اسٹائل تھا۔ دونوں سینیئر کھلاڑیوں نے بدتمیزی سے اپنی وکٹیں گنوائیں ۔آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 198 اور چھٹی 205 پہ گری اس کے بعد ایلکس کیری کے ساتھ اسکور آگے بڑھانے کے لیے بین ڈارشوئس موجود تھے اور توقع کی جا رہی تھی کہ بڑا سکور ہوگا لیکن رفتار سلو ہو گئی تھی 44 اوورز میں 234 اور چھ وکٹ پر تھے۔اس کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ ساتویں وکٹ 239 پر گری ۔آٹھویں وکٹ 249، نویں 262 اور 10ویں وکٹ جب گری تو اسکور 264 تھا اور اننگز کی تین گیندیں باقی تھیں۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں ایلکس کیری 61 رنز بنا کے رن آؤٹ ہوئے۔ ایڈم زمپا 7 اور نیتھن ایلس 10 رنز بنا سکے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 10 اوورز میں 48 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے ۔چکرورتی نے 10 اوور میں 49 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔ روندررا جدیجا نے 8 اوورز میں 40 رنز دےکر دو وکٹیں لیں۔ اکثر پٹیل نے آٹھ اوورز میں 43 رنز کے عوض ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ ایک وکٹ ہاردک پانڈیا کے حصے میں آئی۔
جواب میں بھارتی اننگز کا آغاز تھوڑا سا تشویش ناک تھا، جب شبمن گل 30 کے مجموعی سکور پر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، لیکن اس کے بعد روہت شرما 43 کے سکور پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔انہوں نے صرف 29 بالیں کھیلی ۔آسٹریلیا کے لیے 43 کے اسکور پر دو وکٹیں اچھا آغاز تھا، لیکن پھر ویرات کوہلی اور شری یاس ایئر کھڑے ہو گئے ۔اس دوران آسٹریلیا کے فیلڈرز نے متعدد کیچز ڈراپ کیے۔ کوہلی اور شری یاس کو چانسز مل گئے تھے۔اسٹریلیا کو تیسری کامیابی کہیں جا کر 134 کے سکور پر ملی ۔جب شری یاس ایئر شاندار 45 رنز بنا کر زمپا کے ہاتھوں بولڈ ہوئے لیکن بھارت کو اس سے کوئی بڑا دھچکا نہیں لگا۔ اکثر پٹیل آئے ۔انہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا اور 178 تک لے گئے ۔اکثر پٹیل 27 رنز بنا کر ایلس کے ہاتھوں کلین بولڈ ہو گئے ۔بھارت پھر بھی دباؤ میں نہیں آیا کیونکہ بال ٹو بال جا رہے تھے، بہرحال آسٹریلیا کو پانچویں کامیابی بڑی اہم ترین ویرات کوہلی کی شکل میں ملی، جو سنچری کی طرف جا رہے تھے وہ زمپا کی گیند پر ڈارشوئس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 98 بالوں پر 84 رنز بنائے، جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ اب بھارت کو اختتامی اوورز میں بال ٹو بال رن چاہیے تھے جیسے 37 بالوں پہ 37 رنز تو میچ دلچسپ ہو رہا تھا۔
کے ایل راہول اور ہاردک پانڈیا نے چھکے لگائے،بالیں روکیں لیکن آسٹریلیا کو کوئی چانس نہیں دیا،انہوں نے اوپر تلے ہٹنگ کے ساتھ میچ یکطرفہ کردیا تھا۔فتح سے جب بھارت 6 رنز دوری پر تھا تو ہاردک پانڈیا 24 بالز پر 28 رنزبناکر ایلس کی بال پر میکسویل کے ہاتھوں کیچ ہوئے،انہوں نے 3 چھکے اور ایک چوکا لگایا،کے ایل راہول کےت ساتھ 34 رنزکی شراکت بنائی۔بھارت کو آخری 12 بالز پر 4 رنز درکار تھے۔ بھارت نے ہدف 11بالیں قبل 48.5 اوورز میں 6 وکٹ پر پورا کرکے یہ سیمی فائنل 4 وکٹ سے جیت لیا۔کے ایل راہول 42 پر ناقابل شکست تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سےفاسٹ بائولر نیتھن ایلس نے 49 رنز اور سپنر ایڈم زمپا نے 60 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔
دوسرا سیمی فائنل کل 5 مارچ کو لاہور میں جنوبی افریقا بمقابلہ نیوزی لینڈ ہوگا،اس کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی میں بھارت کے خلاف 9 ویں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل کھیلے گی۔