ڈھاکا ،کرک اگین رپورٹ
Getty images
بھارتی ٹیم پھر ہارگئی،بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے میں 5 رنز سے دوسرا ون ڈے میچ جیت کر سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔دنیا کے لئے بنی ہوا ٹیم بنگلہ دیش میں ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے۔
بھارت نے 272 رنز کا تعاقب شروع کیا تو مینار ویرات کوہلی کے ساتھ شیکھر دھون بھی آئوث ہوگئے ۔دونوں نے 5 اور 8 کئے۔سری یاس ایئر نے 82 اور اکسر پٹیل نے 56 رنز کے ساتھ مزاحمت کی ۔65 پر 4 اور 213 رنز تک 8 وکٹ گرنے کے بعد زخمی ہونے والے کپتان روہت شرما آئے۔سست بلے بازی کی۔محمد سراج بالز ضائع کرتے پائے گئے۔آخری 12 بالز پر 40 رنز درکار تھے ۔بھارتی کپتان کی کوشش رائگاں گئی ۔ٹیم 9 وکٹ پر 266 اسکور کرسکی ۔
کپتان ہسپتال داخل،ہاف درجن کھلاڑی آئوٹ
اس سے قبل بنگلہ دیش نے 69 پر 6 وکٹ گنوانے کے بعد بھی 50 اوورز پورے کھیلے۔7 وکٹ پر 271 رنز بنائے۔خاص بات 7 ویں وکٹ پر محمود اللہ اور مہدی حسن کی 148 رنز کی شراکت تھی۔محمود اللہ 77 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو مہدی حسن نے سنچری کی ،وہ 100 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔واشنگٹن سندر نے 3 آئوٹ کئے۔