راولپپنڈی،کرک اگین رپورٹ
راولپنڈی ایکسریس نے کہا ہے کہ انڈیا نے ہمیں کیامروانا تھا،ہم خود پہلے ہی اپنے آپ کو مرواچکے تھے۔بھارت کے ساتھ بھی بری ہوئی۔ٹیم کی قلعی کھل گئی ہے۔
جنوبی افریقا نے بھارت کو بڑی آسانی سے ہرادیا۔بھارت نے ہمیں مروادیا،ویسے ہم نے خود کو پہلے ہی مروادیا تھا،اس لئے کہ ہم اچھا کھیلے ہی نہیں،جب بھی کوالٹی کرکٹ یا بائولنگ ہوتی ہے تو ایشیائی ٹیمیں نہیں چلتیں۔اب بھارت کو دیکھ لو کہ ملر کلر بن گیا،بھارتی بیٹرزکی جلد بازی لے ڈوبی۔اب پاکستان کے چانسز ختم ہوگئے ہیں۔میں نے کہا تھا کہ جنوبی افریقا سے جیتنا آسان نہیں ہے،اب لگتا ہے کہ جنوبی افریقا فیورٹ ہوگئے ہیں۔
بھارت پھر کام نہ آیا،جنوبی افریقا سیمی فائنل میں ،پاکستان کے امکانات بھی باقی
شعیب اختر کہتے ہیں کہ جنوبی افریقا بورڈ میں مسائل ہیں لیکن اب کچھ کررہے ہیں۔دوسری ٹیم نیوزی لینڈ فیورٹ ہے۔
پاکستان اب مشکل ترین صورتحال میں ہے،مجھے لگتا تھا کہ ایسا ہی ہوگا۔بھارتی ٹیم کا بھی پوسٹ مارٹم ہوگیا جنوبی افریقا کے سامنے،اب پاکستان کا ہوگا۔میں بدستور پاکستان کو بیک کرتا ہوں لیکن بہرحال پاکستان پہلے رائونڈسے باہر ہورہا ہے۔کسی کو اچھا نہیں لگے گا۔
شعیب اختر نے اتوار کے جنوبی افریقا،بھارت میچ کے نتیجہ پرذومعنی تبصرہ کیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنل،پاکستان سمیت تمام کے چانسز کا جائزہ،بھارت باہر بھی ہوسکتا