| | | | | | | |

بھارت قابل بھروسہ نہیں؟پروٹیز نے بھی پچ تصاویر بنالیں،عثمان ریٹائر،دیگر خبریں

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارت قابل بھروسہ نہیں؟پروٹیز نے بھی پچ تصاویر بنالیں،عثمان ریٹائر،دیگر خبریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جنوبی افریقا ٹیم نے بھی بارباڈوس پچ کی انکوائری کرلی ہے۔تصاویر بنالی ہیں۔ایک پلیئر کی جانب سے بنائی گئی تصویر سے پیٹ کمنز کی یاد تازہ ہوگئی،جنہوں نے گزشتہ سال ورلڈکپ فائنل سے قبل پچ کی تصویر کھینچی تھی۔اب جنوبی افریقا نے بھی یہی کیا۔سوال ہوگا کہ کیا انکو کوئی شبہ ہے۔

متحدہ عرب امارات کیلئے کھیلنے والے پاکستانی نژاد محمد عثمان ریٹائر ہوگئے ہیں۔لاہور سے تعلق رکھنے والے محمد عثمان نے 2016 سے اب تک 38 ون ڈے اور47 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ فائنل،بھارتی پچ پر پہنچ گئے،جنوبی افریقا کوعلم ہی نہیں،یہ کیا چل رہا

عثمان نے پاکستان میں بھی فرسٹ کلاس میچز کھیلے تھے۔38 سالہ کرکٹر نے کہا ہے کہ اب کرکٹ ختم ہوگئی ہے۔

ویرات کوہلی اپنے ٹی 20 ورلڈکپ کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔وہ 2026 کے ٹی 20 ورلڈکپ میں نہیں ہونگے۔اس ایونٹ میں اب تک ناکام ہیں،ان کے فینز فائنل میں بڑی اننگ کی توقع کرتے ہیں۔

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے آفیشلز کا اعلان کردیاہے۔ رچرڈ النگورتھ اور کرس گفانے فیلڈ امپائر ہونگے،رچرڈ کیٹلبروٹی وی امپائر اور روڈ ٹکر چوتھے امپائر ہونگے۔رچی رچرڈ سن میچ ریفری ہونگے۔

بھارتی ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا سے ہم پریشان نہیں ہیں لیکن تھکاوٹ اور کنڈیشنز سے پریشانی ہے،سفر اور شیڈول سخت ہے۔وہ فائنل سے قبل پریس کانفرنس کررہے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *