ٹی20 ورلڈکپ فائنل،بھارتی پچ پر پہنچ گئے،جنوبی افریقا کوعلم ہی نہیں،یہ کیا چل رہا
بارباڈوس،کرک اگین
ٹی20 ورلڈکپ فائنل،بھارتی پچ پر پہنچ گئے،جنوبی افریقا کوعلم ہی نہیں،یہ کیا چل رہاپاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ روہت شرما کو ریورس سوئنگ کا کیا علم،وہ ریورس سوئنگ کے استاد کے بارے میں ایسی باتیں کررہے ہیں،پاکستانی پلیئرز کے ساتھ آسٹریلیا جیسے ممالک میں دوسرے درجہ کا سلوک ہوتا ہے اور بھارتی پلیئرز کو اے پلس کا درجہ ملتا ہے۔
ادھر آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے فائنل سے 24 گھنٹے قبل اچانک بھارتی کپتان روہت شرما اور ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ بارباڈوس میں فائنل کی پچ دیکھنے پہچ گئے ہیں اور انہوں نے پچ کا جائزہ بھی لیا ہے اور اپنے انداز سے تسلی بھی کی ہے۔
جنوبی افریقا کپتان کا کوئی پتہ نہیں،نہ ہی یہ اندازا ہےکہ ان کو یہ سہولت ملے گی۔
پچ جائزے نے2023 ون ڈے ورلڈکپ فائنل کی یاد کروادی،جب پچ ٹمپرنگ کا شور تھا اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے موبائل سے تصاویر بنالی تھیں۔