لندن،کرک اگین رپورٹ
بھارت یا آسٹریلیا،جو جیتا،نیااعزازپائےگا،رینکنگ اعتبار سے کینگروزکیسے فیورٹ۔تازہ ترین کرکٹ نیوز یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل 2023 آسٹریلیا اور بھارت کے لئے ایک اور اعزاز رقم کرنے جارہا ہے،جو ٹیم بھی چیمپئن بنے گی،وہ آئی سی سی کے تمام فارمیٹس کی مکمل چیمپئن ٹیم پہلی بار ہوگی۔بھارت نے ورلڈکپ،ٹی 20 ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتی ہوئی ہے۔اسی طرح آسٹریلیا نے بھی تینوں ٹائٹل جیت رکھے ہیں۔بھارت یا آسٹریلیا جو بھی جیتا ،توپہلی بار تمام فارمیٹس کی ٹرافی اٹھانے والا ملک کہلائے گا۔
بھارت یا آسٹریلیا،کون فیورٹ
کرکٹ بریکنگ نیوز کی طرح کرک اگین آپ کو ایک دلچسپ پہلو دکھاتاہے۔آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کی بنیاد پر دیکھاجائے تو آسٹریلیا کو یوں برتری ہے کہ ابتدائی ٹاپ 10 بیٹرز میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔اس کے مقابل آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے،سٹیون سمتھ تیسرے اورٹریوس ہیڈ چھٹے،عثمان خواجہ 7 ویں نمبر پر ہیں۔رشی پنت اگرچہ 10 ویں نمبر پر ہیں لیکن وہ فائنل اسکواڈ میں نہیں ہیں۔بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں میں روہت شرما 11 ویں اور ویرات کوہلی 13 ویں نمبر پر ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،اوول کس کیلئے ڈرائونامقام،وسیم اکرم اور موسم کی پیشگوئی
بائولنگ میں بھارت کے 2 کھلاڑی ایشون کا آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ میں پہلا اور روندرا جدیجا کا 9 واں نمبر ہے۔اتفاق سے دونوں اسپنرز ہیں اور یہ فائنل انگلش کنڈیشن میں ہوگا۔آسٹریلیا کے کپتان پیسر پیٹ کمنز تیسرے اور اسپنر نیتھن لائن 8 ویں نمبر پر ہیں۔گویا آسٹریلیا کو پیس اٹیک میں سبقت ہے۔یوں اس زاویہ سے آسٹریلیا فیورٹ ہے۔
فاتح ٹیم کو 24 لاکھ،رنراپ کو 12 لاکھ ڈالرزملیں گے۔فائنل ڈرا یا ٹائی ہوگیا تو سب کچھ برابر تقسیم ہوگا۔
اوول کی پچ روایتی حوالہ سے اسپنرزکومدد دیتی ہے لیکن اس سال کے کائونٹی میچز میں اب تک تیز پچ دیکھنے میں آئی ہے۔
آسٹریلیا اسکواڈ:ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،مارنس لیبوشگن،اسٹیو اسمتھ
ٹریوس ہیڈ،کیمرون گرین،الیکس کیری،مچل اسٹارک،پیٹ کمنز،سکاٹ بولنڈ،نیتھن لیون۔
بھارتی اسکواڈ:روہت شرما، شبمن گل، چیتشور پجارا،ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، سریکر بھرت، رویندرا جدیجا، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، محمد شامی،محمد سراج۔