بنگلورو،کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم کا مذاق اڑانے والا بھارت کوہلی،روہت کے ہوتے گھر میں ذلیل،بد ترین ٹوٹل پر ڈھیر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارتی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اپنے گھر اپنے قلیل ترین اسکور پر آئوٹ ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلورو میں اس کی پہلی اننگ 31.2 اوورز میں صرف 46 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ آخری 7 وکٹیں صرف 15 رنزبناسکیں۔ تباہی میں اہم کردار فاسٹ بائولر میٹ ہنری نے اداکیا،انہوں نے 13.2 اوورز میں3 میڈن کے ساتھ صرف 15 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔ولیم اوروکے نے12 اوورز کئے۔6 میڈن ڈالے۔2 رنزکے عوض 4 آئوٹ کئے۔
ویرات کوہلی چولے نہ روہت شرما۔رشی پنت بچاسکے نہ جیسی وال۔5 کھلاڑی صفر پر گئے۔صرف 2 بیٹرز ڈبل فیگر جیسے جیسی وال 13 اور رشی پنت 20 کرسکے۔9 بیٹرز سنگل فیگر پر باہر تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کا قلیل ترین اسکور آسٹریلیا کے خلاف ملک سے باہر ایڈیلیڈ میں 2020 میں 36 ہے لیکن ہوم گرائونڈ پر نیاریکارڈ آج بنا ہے،یہ ہوم میدانوں میں اب تک کا کم ترین ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف نئی دہلی میںنومبر 1987 میں بھارت کا کم ترین اسکور75 تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف اس سے قبل ویلنگٹن میں 1976 میں 81 اور اپنے ملک موہالی میں 1999 میں 83 تھا۔یوں بھارت ایک ہیڈ لائن بن گیا۔
بنگلورو میں بھارت کا بھیانک آغاز،13 اوورز میں 13 رنز،کوہلی سمیت 6 آئوٹ
ہمسایہ ملک بھارت میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے موازنہ کو لے کر ۔پھر بابر اعظم کو ڈراپ کئے جانے سے لے کر اب تک مذاق بنا ہوا تھا،بابر اعظم کو کوہلی کے قریب بھی ذکر نہ کرنے کا حکم تھا،اس میں سابق کرکٹرز،موجودہ کھلاڑی اور مبصر وصحافی شامل تھے لیکن آج ویرات کوہلی کے ہوتے ہوئے بھارتی ٹیم اپنے ماتھے پر تاریخ کا بد ترین جھومر سجانے پر مجبور ہوئی اور کوہلی کے ساتھ روہت شرما شاہ بالا تھے۔
بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا ٹاپ امیدوار،ٹیبل پر اوپر ہے۔