لکھنؤ ،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ ورلڈ کپ ،دفاعی چیمپئن انگلینڈ کا کریا کرم،بھارت سیمی فائنل میں
کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کا بدترین انجام۔ایک اور شکست ۔اس بار ایک اننگ تک حاوی رہنے کے بعد 60 منٹ میں ہتھیار پھینک دیئے۔
لکھنؤ میں بھارتی ٹیم پہلے کھیل کر 9 وکٹ پر 229 رنز بناسکی۔روہت شرما 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کوہلی صفر پر گئے۔سوریا کمار نے 49 رنز بنائے ۔ڈیوڈ ویلی نے 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں انگلش ٹیم 35 ویں اوور میں صرف 129 پر آئوٹ ہوگئی ۔لونگسٹن نے 27 رنز بنائے ۔محمد شامی نے 4 وکٹیں لیں۔
بھارت 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔انگلش ٹیم کا اگر مگر سے نکل کر اس ایونٹ سے سفر تمام۔ہوگیا۔10 ٹیموں میں آخری نمبر ہوگیا۔