سڈنی ،کرک اگین رپورٹ
بھارت کا ویزا دینے سے انکار،عثمان خواجہ آسٹریلیا رہ گئے،ٹیم چلی گئی
بھارتی حکومت کا ایک اور تعصبانہ رویہ،آسٹریلین کرکٹ اسٹار عثمان خواجہ کو بھارتی ویزا جاری نہیں کیا۔منگل کو جس ٹیسٹ ٹیم نے بھارت کے لئے اڑان بھری ہے،اس میں عثمان خواجہ شامل نہ تھے۔ان کی ٹیم انہیں تنہا چھوڑے بھارت پہنچنے والی ہے۔
دو روز قبل ہی آسٹریلیا کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز میں سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے عثمان خواجہ بھارت کے ٹیسٹ دورے کے لئے نہ جاسکے ،انہوں نے آسٹریلیا میں روکے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کا انکشاف کیا ہے۔
عثمان خواجہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ میں 2011 میں بھی چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے موقع پر اسی مسئلہ کا شکار ہوا۔اس لئے کہ میں پاکستان میں پیدا ہوا۔مجھے کہا گیا تھا کہ یہ مت لکھو،لیکن میں نے انکار کردیا تھا ۔