گوہاٹی۔کرک اگین رپورٹ ۔بھارت کو 408 رنزکی ریکارڈ ذلت آمیز شکست،جنوبی افریقا نے کلین سوئپ کردیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ جنوبی افریقا نے بھارت کو رول دیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔بھارت کو 0-2 کی وائٹ واش شکست ہوگئی۔کوئی مقابلہ نہ تھا اور نہ ہوا۔یوں پاکستان میں 2 میچزکی سیریز 1-1 سے ڈرا کھیلنے والی پروٹیز ٹیم کیلئے پاکستان کی نسبت بھارت آسان ہدف اور نرم نوالہ ثابت ہوا۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے دوسرےو آخری ٹیسٹ میچ کے 5 ویں روز بھارت نے 2 وکٹ 27 رنز سے اننگ شروع کی تو اس کی وہی حالت تھی جو سیریز کے آغاز میں تھی۔پوری ٹیم 63.5اوورز میں صرف رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔دن کے دو سیشن بھی نہ ہوسکے۔یوں جنوبی افریقا نے بھارت میں بھارت کے خلاف ریکارڈ 408 رنزکی جیت نام کی ہے اور سیریز 0-2 سے جیتی ہے۔
اس سیریز کے آغاز کے پہلے روز جسپریت بمرا نے پروٹیز کپتان کو بہن کی گالی دی تھی اور اسے بونا کہا تھا لیکن جنوبی افریقا نے کارکردگی سے جواب دیا کہ بھارت کرکٹ کا بونا ہے
سائمن ہارمر نے تباہی مچادی۔بھارت کے رویندرا جدیجا صرف 54 رنز ہی بناسکے۔ہارمر نے23 اوورز میں 37 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔میچ میں 101 رنز کے عوض 9 وکٹیں نام کیں۔
س میچ کی پہلی اننگ میں جنوبی افریقا نے 489 رنزبنائے تھے۔دوسری اننگ 260 رنز 5 وکٹ پر ڈکلیئر کی۔بھارت پہلی اننگ میں 201 پر آئوٹ ہوا تھا۔
یہ بھارت میں جنوبی افریقا کی 2000 میں کی گئی 2 میچزکی سیریز کے وائٹ واش کے بعد 25 سال میں پہلی جیت ہے۔
